• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیشہ بہترین فلم ہی آسکرز کی حقدار نہیں ٹھہرتی ،فلمی ناقدین

Best Film Not Be Entitled For Oscars Always Critics
آسکرز کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا معزز ترین ایوارڈ سمجھا جاتا ہے کیا حقیقت میں ایسا ہی ہے؟ کیا بہترین فلم ، بہترین اداکار اور اداکارہ ہی اکیڈمی ایوارڈز کے حق دار قرار پاتے ہیں؟

معزز ترین ایوارڈکے حوالے سے ہوئے بعض فیصلوں پر فلمی ناقدین کو اعتراض ہے،جن کا کہنا ہے کہ ہمیشہ بہترین فلم ہی ایوارڈز کی حق دار نہیں ٹھہرتی ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آسکرز کی تاریخ میں بعض فیصلوں نے سب کو حیران کردیا۔مشہور فلم ٹائی ٹینک نے 1998ء میں بہترین فلم کی کیٹگری میں آسکرز جیتا ، لیکن فلمی ناقدین کا کہنا ہے اُس سال کی بہترین فلم کے لیےسوئٹ ہیرآفٹر( Sweet Hereafter فیوریٹ تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق صرف یہی نہیں،فلم برڈ مین کے لیے2015ء میں بہترین فلم کا اعزاز بھی متنازع قرار دیا گیا،فلمی ناقدین کے خیال میں 1996ء سے 2016ء کے دوران اکیڈمی ایوارڈز کے کئی فیصلوں پر سوال اٹھایا جاسکتا ہے۔

اکیڈمی ایوارڈز کے لیے اکیڈمی موشن پکچرز کے 7 ہزار ارکان تقریب سے 2ہفتے پہلے ووٹ کے ذریعے اپنی پسند بتاتے ہیں،ان کے ووٹوں پر آسکرز کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین