• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Aamir Khan And Manny Pacquiao Ready To Fight
گھر کی لڑائی بہت لڑلی، اب پروفیشنل لڑائی لڑنی ہے،باکسر عامر خان اور مینی پیکیو کے درمیان ٹائٹل فائٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں ،دونوںباکسرز 23اپریل کومقابلے کے لئے رنگ میں اتریں گے ۔

باکسنگ کے چاہنے والوں کے لیے بڑی خبر آگئی ، عالمی چیمپئن فلپائن کے مینی پیکیو اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے درمیان بڑا مقابلہ طے پاگیا ہے۔

عامر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں فائٹ کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا،جو رواں برس 23اپریل کو ہوگی ،ویلٹر ویٹ کے عالمی ٹائٹل کے لئے ہونے والی اس سپر فائٹ کے لئے کنگ خان سان فرانسسکو میں بھرپور ٹریننگ بھی کر رہے ہیں۔

عامر خان پہلے بھی پیکیو سے مقابلہ کرچکے ہیں، جس کا نتیجہ متنازع قرار پایا تھا ، لیکن فاتح مینی پیکیو رہے تھے۔
تازہ ترین