• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ: اسمتھ اور ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار

Test Ranking Smith And Ashwin Maintained The First Position
کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ اور ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ۔

پونے ٹیسٹ کے بعد جاری ہونے والی کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی پہلی پوزیشن برقرارہے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا نمبرہے۔

آئی سی سی کی تازہ درجہ بندی میں جو روٹ کی تیسری پوزیشن ہے جبکہ ٹاپ ٹین میں شامل پاکستان کے اظہر علی کا ساتواں اور یونس خان کا آٹھواں نمبر ہے۔

بولرز کی رینکنگ میں کوئی واضح فرق نہیں پڑا، بھارت کے ایشون اور جڈیجا ابتدائی دو پوزیشنز پر قابض ہیں ،بولرز کے فہرست میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بنا سکا۔
تازہ ترین