• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل میں آج اسلام آباد اور کراچی ٹکرائیں گے

Psl Today Match Between Karachi And Islamabad
کون واپسی کا ٹکٹ کٹائے گا ؟ کون فائنل فور میں جائے گا؟ زلمی، یونائیٹڈ ، گلیڈی ایٹرز کی کشتی پار لگ گئی ، لیکن چوتھی ٹیم کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

آج پی ایس ایل کے راؤنڈ میچز کا آخری مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جائے گا ، کنگز جیتے تو قلندرز آؤٹ اور ہارے تو فیصلہ ہوگا رن ریٹ پر، آج کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

دبئی میں پاکستان سپر لیگ ٹو کا بیسواں میچ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، ایکشن اور سنسنی سے بھر پور مقابلہ رات نو بجے جیو سوپر پر براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔

کراچی کنگز کیلئے آج کے میچ میں جیت انتہائی اہم ہے تاکہ وہ پلے آف مرحلے کی چوتھی ٹیم بن سکے۔ اس سے قبل پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پلے آف مرحلے کیلئے اپنی جگہ پکی کرچکی ہیں۔
تازہ ترین