• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی سنیماٹوگرافر کو امریکا داخلے کی اجازت نہ ملی

Syrian Cinematographer Blocked From Entering Us
اکیڈمی ایوارڈ کے لیے نامزد دستاویزی فلم کے شامی سنیماٹوگرافر کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

شامی ریسکیو ورکر خالد خطیب نے شامی سول ڈیفنس کے اہل کاروں پر بننے والی برطانوی فلم ’دی وائٹ ہیلمٹس‘ کے بیشتر حصے کی شام میں فلم بندی کے لیے بطور سنیماٹو گرافر خدمات انجام دیں۔

خالد خطیب کو اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کے لیے ترکی سے امریکا پہنچنا تھالیکن طیارے میں چڑھنے سے پہلے ہی انھیں نامعلوم وجوہات کی بنا پر روک لیا گیا۔

امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی نے خالد خطیب کو امریکا آنے کی اجازت نہیں دی ۔
تازہ ترین