کراچی کنگز کے بلےباز مہیلا جے وردھنے کا کہنا ہے امید ہے پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں چھ ٹیمیں ہوںگی جس سے مقابلہ مزید دلچسپ ہوگا۔
دبئی میں جیونیوز سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیلینٹڈ اور اچھی کرکٹ ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کی پی ایس ایل میں پانچ ٹیمیں ہیں، میں یقیناً چاہوں گا کہ پانچ کے بجائے چھ ٹیمیں ہوں اس سے مقابلے مزید دلچسپ ہو ں گے،ورنہ ایک ٹیم اکیلی رہ جائے گی،تاہم ابھی تک سب بہت عمدہ ہے۔