• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن رد الفساد :تازہ کارروائیوں میں 49افراد زیر حراست

Raddulfasad 49 Suspects Arrested In Recent Search Operation
آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں آپریشنز جاری ہیں، آپریشن کے دوران اب تک غیر قانونی مقیم افغان باشندو ں، جرائم پیشہ اور مشتبہ افراد سمیت 300 کے قریب افراد کو حراست میں لیا گیا۔

آپریشن رد الفساد کے تحت تازہ کارروائیاںکراچی ، حیدرآباد، لاہور ، حافظ آباد ،کبیر والا اور چنیوٹ سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں،پنجاب اور سندھ میں ان تازہ کارروائیوں میں 49افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

کراچی کے علاقوں کٹی پہاڑی اور مشرف کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کٹی پہاڑی اور بلدیہ ٹائون سے 16افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

حیدرآبادشہرکےمختلف علاقوں میں رینجرزاورریپڈرسپانس فورس نےسائٹ ایریا،ہاشمی کالونی،لیبرکالونی اورریلوےاسٹیشن کےقریب کارروائی کی اور 14افغان باشندےگرفتار کیے، جن کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔

حافظ آباد میں کسوکی کے علاقے میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،آپریشن کے دوران حراست میں لئے گئے 15دیگر مشتبہ افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا۔

چنیوٹ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 16 ملزمان کوگرفتار کرلیاجبکہ نا جائز اسلحہ ومنشیات برآمد ہونے پر 3 ملزمان گرفتار کرلیا۔

رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ،جہاں غیر ملکیوں کی شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال کی گئی ، ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق کاروائی کے دوران 4 افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب مشرف کالونی اور اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں پولیس کارروائی نے کارروائی کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایس پی بلدیہ ٹائون آصف رزاق کے مطابق اتحاد ٹائون میں کاروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کے قبضے سے 1320گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

دوسری طرف اتحاد ٹائون پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم 12 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین