• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسکرکا میلہ :فلمی ستاروں کے ریڈکارپٹ پر جلوے

+8
+11
ہالی وڈ کے سب سے بڑے اور معتبر ایوارڈآسکرکے 89ویں میلے دنیا بھر سے ستارے ریڈ کارپٹ پر پہنچے تو ان کی چمک دمک سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔

چارلیز تھرون، ایما اسٹون، پریانکا چوپڑا، ڈینزل واشنگٹن، وویلا ڈیوس، جینیفر اینسٹن، صوفیا کارسن، جیکی چین، ہیلی بیری، ڈیکوٹا جانسن سمیت دیگر لاتعداد اسٹارز نے ریڈ کارپٹ پر اپنے دلکش اسٹائل اور ملبوسات میں جلوے بکھیرے۔

تقریب میں میزبانی کے فرائض جمی کیمیل(Jimmy Kimmel)نبھا رہے ہیں، جو طنزو مزاح کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر کئی سیلیبرٹیزپر نشتر چلاتے دکھائی دئیے۔

رواں سال آسکر کیلئے163نامزدگیاں سامنے آئیں، زوٹوپیا بہترین اینی میٹیڈ فلم کا ایوار ڈجیتنے میں کامیاب ہو گئی ۔

بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ وویلا ڈیوس نے فلم فینسیز میں شاندار اداکاری دکھانے پر حاصل کیا جبکہ بہترین کاسٹیومز ڈیزاننگ کا ایوارڈ فنٹاسٹک بیسٹس کو ملا ، ساتھ ہی مہر شالا علی کو مون لائٹ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر بیسٹ معاون اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔

بیسٹ میک اپ اینڈ ہیئر اسٹائلنگ کا ایوارڈ سیو سائیڈ اسکوائڈ کا ملا، بہترن غیر ملکی زبان میں فلم کا ایوارڈ 'سیلز مین 'کو دیا گیا،بیسٹ اوریجنل اسکرین پلے کا ایوار ڈ مانچسٹر بائے دی سی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ایوارڈ جیتنے والوں کو اسٹیج پر بلا کرتالیوں کی گونج میں گولڈ پلیٹڈ ٹرافی تھمائی جاتی ہے، لیکن صرف یہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ آسکر ایوارڈ جیتنے والے کو بیش قیمتی انعامات سے بھرا ملین ڈالر کا گفٹ بیگ بھی دیاجائیگا ۔
تازہ ترین