• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نام ’لالالینڈ‘ کا پکارا گیا، ایوارڈ’مون لائٹ‘ لے اُڑی

+4
+7
آسکرز میں بہترین فلم کے نام میں گھپلا ہوگیا، میزبان نے لالالینڈ کے نام کا اعلان کیا لیکن اکیڈمی ایوارڈ ’مون لائٹ‘ لے اُڑی۔

89ویں اکیڈمی ایوارڈ کی 14کٹیگریز میں نامزد ہونے والی لالا لینڈ6ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہی ،جن میں بہترین اداکارہ، بہترین ہدایت کار، بہترین پروڈکشن ڈیزائن اور بہترین گانے و دیگر شامل ہیں۔

کھلتے چہرے،حسین ادائیں،تیز ہوتی ڈھرکنیں،فلمی دنیا کے سب سے بڑے اکیڈمی ایوارڈز میں فلم لالا لینڈ چھا گئی،بہترین فلم ،مون لائٹ قرار پائی،بہترین اداکارکا آسکرکیسی ایفلک نے حاصل کیا۔

بہترین معاون اداکارہ ’ویولاڈیوس‘نے فلم فینسز میں جب کہ بہترین معاون اداکار کا آسکر مہرشالاعلی نے فلم’مون لائٹ‘ میں حاصل کیا،بہترین اینی میٹیڈ فلم’زوٹوپیا‘ قرار پائی ،جب کہ بہترین ویژول ایفکٹس کا ایوارڈ فلم ’دی جنگل بک‘ نے حاصل کیا ۔

بہترین غیر ملکی فلم کا آسکرایرانی فلم ’دی سیلزمین‘ کے حصے میں آیا،بہترین دستاویزی فلم کا آسکراو جے:میڈ ان امریکا جبکہ بہترین دستاویزی فلم مختصر کا ایوارڈ’دی وائٹ ہملٹس‘ کو دیا گیا۔
تازہ ترین