• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

89ویں آسکرکا آغاز ہی ٹرمپ پر تنقید سے ہوا

Criticism On Trump In 89th Oscar Academy Award
جس کا ڈر تھا وہی ہوا،آسکرز کا آغاز ہی امریکی صدر پر تنقید کے ساتھ ہوا،میزبان جمی کیمیل نے آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کے تیر برسا دئیے۔

فلمی دنیا کی سب سے بڑی تقریب کے آغاز ہی میں سیاسی رنگ چھا گیا، میزبان جمی کیمیل نے اپنے مخصوص انداز میں امریکی صدر کے مخالفین کو خوب تفریح کا موقع فراہم کیا۔

انہوں نے ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنا کر ماحول گرما دیا،بولےاکیڈمی ایوارڈز کی یہ تقریب اس وقت دنیا کے225 ممالک میں دیکھی جا رہی ہے جو ہم سے نفرت کرتے ہیں ۔

پھرآسکرز میں 20 بار نامزد اداکارہ میرل اسٹریپ کواپنے انداز میں خراج تحسین پیش کیا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اداکارہ پر کی گئی تنقید کو اس انداز میں بیان کیا کہ میرل بھی شرما گئیں،ہال میں بیٹھے لوگوں نے اداکارہ کو کھڑے ہو کر داد دی۔

میزبان نے میرل کے لباس کی تعریف کرتے ہوئے امریکی صدر کی بیٹی پر طنز کا تیر چلا دیااور کہا کہ کیا یہ لباس ایوانکا نے تیار کیا ہے؟

یہ ہی نہیں جمی کیمیل نے یہ بھی کہا کہ ’سی این این ،دی لاس اینجلس ٹائمز اور نیویارک ٹائمز کے جو صحافی یہاں موجود ہیں وہ باہر چلے جائیں ،’ہم جعلی خبریں برداشت نہیں کریں گے‘
تازہ ترین