• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لگتا نہیں کہ پاناماکیس کا فیصلہ شریفوں کیخلاف آئیگا،بلاول

Bilawal Bhutto Addressing At Bridge Opening Ceremony
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ تاریخ کو دیکھ کر لگتا نہیں کہ پاناما کیس میں شریفوں کے خلاف فیصلہ آئے گا ، پارلیمنٹ میں بھی جائیں گے مگر ابھی پاناما کیس کے فیصلے کا انتظار ہے،عرفان اللہ مروت کی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

جھرک کو ملانے والے پل کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہدہشت گردی کے خلاف پہلی دفاعی لائن ثقافت ہے ، نیپ پر عمل نہ ہونےسےانسداد دہشت گردی میں کامیابی مشکل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی سیاست میں آمد کےلیے پاناما کیس پر فیصلے کا انتظار ہے ، پیپلز پارٹی جمہوری پارٹی ہے، دروازے ہر ایک کےلیےکھلےہیں، عرفان اللہ مروت کی صرف ایک ملاقات ہوئی ، شمولیت نہیں ہوئی ۔

چیئرمین پی پی کا کہناتھاکہ پاناماپر فیصلے کےبعدپارلیمانی سیاست کیلئےحکمت عملی بنائیں گے ، پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔

انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ پورے پاکستان میں عوام تکلیف میں ہیں ،ہم ان کے مسائل اور انفرااسٹرکچر پر توجہ دے رہے ہیں ،بے نظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی مدد کیلئے طویل المدتی ہے ۔
تازہ ترین