• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہورہائیکورٹ کے سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی تیاری

Lhc Preparing To Tighten Security
لاہور ہائیکورٹ نے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کرنے کی تیاری شروع کردی ہے،چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک مقدمےمیں 2سےزائدافرا د کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ وزیٹرز کو مخصوص بیج لگانا ہوگا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ سیکیورٹی پلان کے تحت سائلین کا دروازہ الگ ہوگا، وکلا ، سائلین اور عدالتی اسٹاف تعاون کریں، مشترکہ دشمن کےخلاف مل کر جنگ لڑنی ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کاپی برانچ کا الگ دفتر ہوگا، فیصلےکی کاپی مخصوص اوقات میں دی جائےگی ۔
تازہ ترین