• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی

Ogra Sends Fuel Price Hike Summary
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے۔

اوگرا کی سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 96 پیسے،ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 18 پیسے ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 55 پیسے، جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر 15دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور ردو بدل کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین