• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق کیس، 3ملزمان کے اشتہار عدالت کے سامنے چسپاں

Imran Farooq Murder Case Suspects Advertisement Display Out Side From The Court
عمران فاروق قتل کیس میں مفرورملزم محمد انور، افتخارحسین اور کاشف خان کامران کے اشتہارعدالت کے سامنے چسپاں کر دیے گئے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم پرتینوں ملزمان کےاشتہارچسپاں کیے گئے، جن میں تینوں ملزمان کوآگاہ کیا گیا ہے کہ 30 روزمیں ٹرائل کورٹ میں پیش ہوکرجواب دیں۔

ملزمان کے رہائشی پتے کراچی کے درج ہیں، ملزم افتخار اور محمد انور برطانیہ میں روپوش ہیں، اشتہارچسپاں کرنے کے لیے کراچی میں ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ کو بھجوا دیے گئے۔

مقررہ مدت ختم ہوتے ہی عدالت سے تینوں ملزم اشتہاری قرار دیے جائیں گے،ملزمان کے اشتہاری قرار دیے جانے کے بعد ریڈ نوٹس جاری ہوں گے۔
تازہ ترین