• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ

Peaceful Protest Against Indian Atrocities In Occupied Kashmir
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،حریت رہنماوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے والے بھارتی فوجی اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سرینگر کی پریس کا لونی میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت حریت رہنما یوسف نقاش اور دیگر قائدین نے کی،مقررین نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے،اور آئین کو عملی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

مقررین نے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوانے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لئے اثررورسوخ استعمال کرے۔
تازہ ترین