• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزرات پانی وبجلی نے میری تجویز پرعمل نہیں کیا: صدرممنون

Presidents Majestic
یہ تو سنا تھا کہ کسی عام آدمی کی کوئی نہیں سنتا لیکن کیا کبھی یہ سنا ہے کہ صدر مملکت کی بھی نہ سنی جائے،یہ شکوہ کسی اور نے نہیں خود صدر مملکت نے کیا ہے۔

شہر ی تو یہ شکوہ کرتےدکھائی دیتےہیں کہ ان کی شنوائی نہیں ہورہی لیکن سربراہ مملکت نے بھی ایسا ہی شکوہ کردیا، کہتےہیں کہ وزارت پانی وبجلی کے حکام کو ڈسکوز یعنی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو تبدیل کرنے کو کہا تھا،مگرکسی نے ایک نہ سنی۔

ایوان صدر میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے افسوس ظاہر کیا کہ ان کی تجویز پہ عمل درآمد نہ ہوا ۔

صدر ممنون کی تجویز پر عمل درآمد کیوں نہ ہوا؟ اس کی وجہ بھی انہوں نے خود بتاتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کی اکثریت کو کام نہ کرنے اور حرام خوری کی عادت پڑ چکی ہے۔
تازہ ترین