• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کے وفد کی اسفندیار ولی سے ملاقات

Ppp Deligation Meets Asfandyar Wali
عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ قومی ایشوز پر سیاسی جماعتوں کی مشاورت کے حق میں ہوں، اسی لیے پیپلزپارٹی کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز میں شرکت ضرور کروں گا۔

چارسدہ میں اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری کی قیادت میں وفد نےفوجی عدالتوں کی توسیع اور قومی مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

اسفند یار ولی نے یہ بھی کہا کہ وہ اے پی سی میں پختونوں کے ساتھ پنجاب میں نامناسب سلوک کا مسئلہ بھی زیر بحث لائیں گے۔
تازہ ترین