• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوسیاف گروپ کو تاوان کی عدم ادائیگی، جرمن یرغمالی کا سر قلم

Abu Sayyaf Group Beheaded The German Hostage Due To Not Payment Of Ransom
فلپائن میں تاوان کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایک جرمن یرغمالی کا سر قلم کر دیا گیا ہے۔مغوی کی اہلیہ کو پہلے ہی ہلاک کیا جا چکا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فلپائن کے ابو سیاف گروپ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مغوی جرمن شہری Jurgen Gustav Kantner کا سر قلم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مغوی جرمن کا آخری ویڈیو پیغام تقریباً دو ہفتے پہلے جاری کیا گیا تھا۔

جس میں ستر سالہ مغوی نے برلن حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کی رہائی کے بدلے میں تین کروڑ پیسو (تقریباً چھ لاکھ بارہ ہزار ڈالر) کی ادائیگی کے لیے کوشش کرے۔

اس ویڈیو میں ابو سیاف گروپ کی طرف سے دھمکی دی گئی تھی کہ چھبیس فروری سہ پہر تین بجے تک تاوان کی رقم ادا نہ کی گئی تو اس جرمن شہری کا سر تن سے جُدا کر دیا جائے گا اور اس منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی جائے گی۔ مزید یہ کہ یہ ’آخری الٹی میٹم‘ ہو گا۔
تازہ ترین