• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسوسناک واقعہ نے آسکر کا حسن و جمال چھین لیا، ڈونلڈ ٹرمپ

Incident Took Oscar Beauty Donald Trump
امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ سیاست پرتوجہ مرکوزہونےکی وجہ سے آسکرمنتظمین کی نظر اصل کام سے چوک گئی،افسوسناک واقعہ ہوا،اس نے آسکرکاحسن وجمال چھین لیا۔

آسکرز میں بہترین فلم کے ایوارڈ کے غلط اعلان پر امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آسکرتقریب کےآخرمیں جوہواوہ انتہائی افسوسناک تھا۔

انہوں نے کہا کہ آسکرکی تقریب میں جاتارہاہوں،لیکن بہت خاص چیزکی کمی محسوس ہوئی۔

واضح رہے کہ آسکرز میں غلطی سے بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے ’’مون لائٹ‘‘ کی بجائے ’’لالا لینڈ‘‘ کا اعلان کر دیا گیا تھا ۔
تازہ ترین