• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پختونوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کی قرارداد

Kpk Assembly Pass Resolution About Pashtuns
خیبرپختونخوا اسمبلی نے پنجاب کشمیر اور سندھ میں پختونوں کی پکڑدھکڑ پر ناراضی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاریاں فی الفور بند کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے نکتہ اعتراض پر پنجاب میں پختونوں کی گرفتاریوں اور مبینہ ناروا سلوک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کے نکتہ اعتراض کو تحریک التواء میں تبدیل کیا گیا۔

اس کے بعد پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ نے قرارداد پیش کی جس میں پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر میں پختونوں کی بلاجواز پکڑ دھکڑ پرناراضی اور تشویش کا اظہار کیا۔

قراردادمیں وفاقی اورپنجاب حکومت سے سفارش کی گئی کہ پختونوں کی گرفتاریوں کو فی الفور بند کیا جائے۔

اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔
تازہ ترین