• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Punjab Combing Operation 42 Suspects Arrested
حا فظ آباد ، چنیوٹ اور رحیم یار خان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے سرچ آپریشن کر کے 42مشتبہ افرادکو حراست میںلے لیا، گجرات میں مذہبی تنظیم سے تعلق رکھنے والے 18 افراد کو بھی گرفتار کیاگیا۔

حافظ آباد کے علاقوں سکھیکی، ونیکےتارڑ اوردیگرعلاقوں میں پولیس اورقانون نافذ کرنےوالے اداروں نے کومبنگ آپریشن کیا، اس دوران 30ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جبکہ 68افراد کو بائیو میٹرک تصدیق کےبعد رہا کردیا۔

رحیم یارخان کے علاقے ترنڈہ سوائےخان میں بھی پولیس، ایلیٹ فورس اورحساس اداروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران 7ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

چنیوٹ میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے سٹی، بھوآنہ، چناب نگر میں سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران بائیومیٹرک تصدیق نہ ہونے اور اسلحہ اور منشیات برآمد ہونے پر5ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔
تازہ ترین