• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد:2 گروہوں میں تصادم،38 افراد کیخلاف مقدمہ درج

Faisalabad 2 Groups Clash 38 People Booked
فیصل آباد میں کاروباری تنازع پر 2 گروہوں میں تصادم اور فائرنگ کے واقعہ پر 38 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایم پی اےجعفرعلی ہوچہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی چودھری سعیدسمیت13 افرادنامزد ہیں۔

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں گزشتہ روز کاروباری لین دین اورزمین کے تنازع پر2 گروہوں میں تصادم اور فائرنگ سے بچے سمیت 12افراد کے زخمی ہوگئے تھے، واقعے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت 38افراد کے خلاف درج کرلیاگیا ہے ۔

فیصل آباد کے علاقہ تاندلیاں والا کی رہائشی کالونی میں شراکت دار حصہ داری کے تنازع پر دونوں گروپ کے افراد آپس میں گتھم گتھاہوگئے،اس دوران فائرنگ سے بچے سمیت 12 افرادزخمی بھی ہوئے۔

مسلح تصادم کا مقدمہ 38 افراد کیخلاف تھاناسٹی تاندلیانوالہ میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ7سمیت دیگردفعات کےتحت درج کرلیاگیا ہے،مقدمہ میں ایم پی اےجعفرعلی ہوچہ ، چیئرمین میونسپل کمیٹی چودھری سعید سمیت13 افراد نامزدکیاگیا ہے ۔

پولیس نےفائرنگ کےالزام میں 2 ملزمان کوحراست میں لےرکھاہے۔گزشتہ روز تاندلیانوالہ میں تصادم کے باعث دکانیں بند رہیں ،سڑکیں بلاک اورجگہ جگہ ٹائر جلتے رہے۔
تازہ ترین