خاور خان.....لاڑکانہ کیڈٹ کالج کے طالب علم محمد احمد کا امریکا میں آپریشن ہوگیا،آپریشن کے بعد احمد کوانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔
محمد احمد کا آپریشن 6 گھنٹے سے زائد جاری رہا،ڈاکٹرز کے مطابق اگلے 72 گھنٹےان کی زندگی کے لئے انتہائی اہم ہیں ، انہیں 2 ہفتوں تک آئی سی یو میں رکھا جائیگا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر سانس کی نلکی نے کام کرنا شروع نہ کیا تو دوسرا آپریشن ہوگا۔