• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دپیکا اور کترینہ پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر

Deepika And Katrina Silver Screen Together For The First Time
بالی ووڈ کی حسینائیں دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف پہلی بار ایک ساتھ سلور اسکرین پر جلوے بکھیر نے کو تیار ہیں،آنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم میں بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے مدمقابل دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

فلم کے لیے کئی اداکاراؤں کا نام لیا جارہا تھا جبکہ فلم میں کترینہ کیف کی جگہ دپیکا کو لینے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب فلم کے ہدایتکار نے حیران کن فیصلہ کرلیا ہے۔

فلم میں شاہ رخ خان ایک بونے کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال جلد ہی شروع کی جائے گی۔
تازہ ترین