• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبٹ آباد سے 2 ٹارگٹ کلر گرفتار ،لورا لائی سے اسلحہ برآمد

Target Killer Arrested In Abottabad
سی ٹی ڈی نے ایبٹ آباد میں 2 مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیےجبکہ بلوچستان کے ضلع لورالائی سے ایف سی نے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

ایبٹ آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان نے ڈھائی ماہ پہلے پارا چنار سے تعلق رکھنے والے واپڈا کے ایکسیئن یوسف شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

ادھر بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں ایف سی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 3خودکش جیکٹیں،6دستی بم، 4ٹینک شکن بارودی سرنگیں، 14راکٹ لانچرز اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، کا رروائی کے دوران کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
تازہ ترین