• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’کانگ:اسکل آلینڈ‘ کا ایک اور ٹریلر منظر عام پر

New Trailer Of Hollywood Movie Kong Skull Island Released
ہالی ووڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فینٹسی ہارر فلم ’’کانگ؛اسکل آلینڈ‘‘کاایک اور ٹریلرمنظر عام پر آگیا۔

جورڈن واگٹ رابرٹ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اس بار بھی ایک ایسے دہشت ناک اور عظیم الجثہ گوریلے پر مبنی ہے جو گھنے اور پر اسرار جنگلا ت میں رہتا ہے۔

گوریلے کی تلاش میں شکاریوں کا گروہ اسکل آئی لینڈ نامی ایک ایسے خوفناک جزیرے پر پہنچ جاتا ہے جہاں کوئی انسان قدم رکھنے کی ہمت نہیں کرتا، قدیم جنگلی قبائل اور دیوہیکل گوریلے کی اس رہائش گاہ پہنچ کر شکاری کس قدر خود شکار ہوتے ہیں یہ مناظریقیناًدیکھنے والوں کے دل دہلا دینگے۔

تھامس ٹُل ، جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارٹام ہیڈلسٹن،بری لارنس، سیموئل ایل جیکسن، ٹابی کیبل، کورے ہاکنز، جیسن مشیل ، جان سی ریلے، ٹام وِلکنسن،تھامس مان اور جان گُڈمین اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں ۔

ایک سو نوے ملین ڈالر لاگت سے لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فینٹیسی مونسٹر فلم کووارنر بروس پکچرز کے تحت رواں 10مارچ کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ 1933سے اب تک عظیم الجثہ گوریلاپر کئی فلمیں بنائی جا چکی ہیں جبکہ اسی سلسلے کی آخری فلم 2005میں پیٹر جیکسن کی ہدایتکاری میں بنائی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیا تھا۔
تازہ ترین