• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ردالفساد کیساتھ ردالکرپشن کا بھی آغاز ہو، لیاقت بلوچ

Launch Operation Against Corruption Like Rudul Fasaad Liaquat Baloch
جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ردالفساد کے ساتھ ساتھ ردالکرپشن کا بھی آغاز ہونا چاہیے۔

لاہور میں خوشحال پاکستان فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ردالفساد کو پختونوں کے خلاف استعمال کرنے کا تاثر ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہی قوتین دوبارہ سرگرم ہوگئی ہیں جنہوں نے ضرب عضب کو مذہب کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی تھی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پی سی ایل کا فائنل لاہور میں کرانے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، کرکٹ نوجوانوں کا کھیل ہے اس پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
تازہ ترین