• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹلر کا فون خریدنے والے کے لاکھوں ڈالر ڈوب گئے

Millions Of Dollars Sank Of The Person Who Bought Hitlers Phone
ایڈولف ہٹلر کا فون خریدنے والے شخص کے لاکھوں ڈالر ڈوب گئے،ایک برطانوی ماہر نے دعویٰ کیا ہے کہ نیلامی میں فروخت ہونے والا ہٹلر کا فون جعلی تھا۔

گزشتہ دنوں ہونے والی ایک اہم نیلامی میں جرمن رہنما ایڈولف ہٹلر کے زیر استعمال رہنے والاایک فون نیلام کیا گیا، لیکن برطانوی میڈیا کے مطابق ایک برطانوی ماہر نے اس ٹیلی فون کوجعلی قراردیا ہے۔

فرینکفرٹ میوزیم کے سربراہ فرینک جینجل کا دعویٰ ہے کہ اصل فون جرمن کمپنی نے تیار کیا تھا جبکہ نیلام کئے گئے ٹیلی فون کے آلات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ برطانیہ میں تیارہوا ہے ۔

فون کی ابتدائی بولی ایک لاکھ ڈالر رکھی گئی تھی اوراسے 2 لاکھ 43 ہزار ڈالرمیں ایک امریکی نے خریدا،جس کانام ظاہرنہیں کیا گیا۔
تازہ ترین