• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوسرا پلے آف: کراچی اور اسلام آبادآج مدمقابل

Psl 2nd Play Off Karachi And Islamabad Will Face Each Other
پاکستان سپر لیگ کے دوسرے پلے آف میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،ہارنے والی ٹیم کا واپسی کا ٹکٹ کٹے گا جبکہ جتنے والی کو فائنل تک رسائی کے لئے پشاور زلمی کو بھی مات دینا ہوگی۔

شارجہ میں ہونے والا دوسرا کوالیفائنگ میچ دفاعی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا،ایونٹ میں دونوں ٹیمیں دو مرتبہ آمنے سامنے آئیں ،دونوں ہی مقابلوں میں کراچی کنگز نے بازی ماری ۔

کراچی کنگز کے کیرون پولارڈ اور کرس گیل فارم میں آچکے ہیں تو دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ میں ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ڈیوائن اسمتھ ،ان فارم بریڈن ہیڈن، کپتان مصباح اور شین واٹسن جیسے تجربے کار کھلاڑی موجود ہیں ۔

میچ رات نو بجے جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائےگا۔
تازہ ترین