• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن ردالفساد :100سے زائد مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

Peration Raddul Fasad More Than 100 Suspects Were Arrested Arms Recovered
آپریشن ردالفساد کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے،اس دوران 100سے زائد مشتبہ افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

کراچی سے گرفتار 8افغان باشندوں کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، پشاور میں کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر 25افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ لاہور، راولپنڈی، گجرات، ملتان، حیدرآباد اور بدین سے100سے زائد افراد گرفتار کرلئے گئے ۔

چارسدہ میں آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد حراست میں لے لیا گیا،جن سے 2 راکٹ لانچر، 2 دستی بم، 6کلاشنکوف، بندوق، پستول اور سیکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

رحیم یارخان میں 8 افغان باشندوں سمیت 28 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی۔

ادھر حیدرآباد کےمختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران 71 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا، بدین سے2افغان باشندے جبکہ شکارپور سےبھی دو مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیا ہے۔

آپریشن دوران سرگودھا سے 9 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نا جا ئز اسلحہ بھی برآ مد کرلیا گیا ،حافظ آباد میں 5 ملزمان کو منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا،چنیوٹ میں کرائے داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر7 افراد کو حراست میں لیاگیا۔
تازہ ترین