• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ:ڈالر،یورو اور پاونڈ کی قدر میں کمی کا رجحان

Pen Market Downward Trend In The Dollar Euro And Pounds Value
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ،یورو اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، انٹربینک میں ڈالر 104 روپے 84 پیسے پر آگیا ۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مختلف کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے،اس کا اثر مقامی اوپن مارکیٹ میں بھی ہوا ،جہاں ڈالر 10 پیسے کم ہوکر 107 روپے 50 پیسے پر آگیا ہے ۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے سستاہوکر133 روپے 20 پیسے اور یورو 30 پیسے کمی کے بعد 113 روپے 70 پیسے میں فروخت ہورہا ہے ۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک پیسہ کم ہوکر 104 روپے 84 پیسے پر آگیا ہے ۔
تازہ ترین