• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : رینجرز کی مختلف کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

8 Accused Arrested In Karachi
کراچی میں رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار کرلیے، ان میں کالعدم تنظیم کے ارکان، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان ،افغان باشندے اور ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والا بھتا خور بھی شامل ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں رینجرز نے کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن سے تعلق رکھنے والے محمد سمیع کو گرفتار کرلیا، ملزم بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔

دوسری جانب سعید آباد، مواچھ گوٹھ اور اتحاد ٹاؤن میںکارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم، چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، جن کی شناخت محمد شاہد، عبدالرحمان، رسول بخش اور محمد رفیق کے نام سے ہوئی ہے۔

سعودآباد سے رینجرز نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والےحکیم خان افغانی کو گرفتار کرلیا ۔

رینجرز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔
تازہ ترین