• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اسنیپ چیکنگ، فاروق ستار کی گاڑی بھی روک لی

Karachi Rangers Snap Checking Stops Farooq Sattars Car
حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر رینجرز کی جانب سے اسیشل اسنیپ چیجکنگ کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گاڑی کو روکا گیا، پھر بعد میں مکمل تفصیلات حاصل کرکے انہیں جانے دیا گیا۔

رینجرز کی جانب س شہر میں دہشت گردی کے پیش نظر اسپیشل اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔ کلفٹن دو تلوار پر رینجرز کی بھاری نفری اسی اسنیپ چیکنگ میں مصروف تھی۔

اسی دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اپنی گاڑی میں گزرے تو رینجرز نے انہیں روک لیا، مکمل تفصیلات لینے کے بعد فاروق ستار کو جانے کی اجازت دیدی گئی تھی۔

واضح رہے کہ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور شہری اس حوالے سے تعاون کریں۔
تازہ ترین