• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی کارروائیوں میں 11ملزمان گرفتار

Rangers Operations Arrested 11 Criminals In Karachi
کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

رینجرز کا دعویٰ ہے کہ ملزمان اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہیں۔

ایم کیو ایم لندن کے محمد سمیع کو لیاقت آباد سپرمارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم محمد سمیع بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہے۔

رینجرز نے کورنگی، مواچھ گوٹھ اور اتحاد ٹاؤن میں بھی چھاپے مارے اور اسٹریٹ کرائمز، چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

ادھر ملیر کے علاقے سعود آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ٹی ٹی پی کے سرگرم کارندے حکیم خان افغانی کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

رینجرز نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 4غیر ملکیوں کو بھی حراست میں لیا، جنہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین