• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی’بِٹ کوائن‘کی قدر سونے سے زیادہ

Bitcoin Beats Gold By 3 Percent In Per Unit Price
تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی( bitcoin) بٹ کوائن کی قدر سونے سے بڑھ گئی ہے۔

جمعرات کے روز بٹ کوائن کی قدر 1268 امریکی ڈالر تھی جبکہ اس کے مقابلے میں ایک اونس سونے کی قیمت 1233 ڈالر رہی ۔

بٹ کوائن کی قدر میں حالیہ اضافے کی وجہ چین میں اس کی بڑھتی ہوئی طلب ہے، تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ذریعے پیسہ ملک سے باہر لے جایا جا رہا ہے۔

رواں سال کے آغاز میں چین نے بٹ کوائن کے ذریعے تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا، جس کی وجہ سے بٹ کوائن کی قدر میں کچھ دن کے لیے کمی آئی تھی۔

تاہم چین میں جنوری کے اواخر سے اس کی قدر میں اضافہ ہونا شروع ہوا وہ اب بھی جاری ہے ، اس وقت دنیا میں ڈیڑھ کروڑ بٹ کوائن موجود ہیں ۔
تازہ ترین