• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد :کالعدم سجنا گروپ کا اہم رکن عبداللہ محسود گرفتار

Islamabad Key Member Of Banne Outfit Sajna Group Arrested
حساس اداروں نے اسلام آباد میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے سجنا گروپ کے اہم رکن عبداللہ محسود کو گرفتار کر لیا ۔

ذرائع کےمطابق اسلام آباد کے مضافاتی علاقے جی 15 میں حساس اداروں نے کارروائی کی جس میں فاٹا اور خیبر پختونخوا میں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث دہشت گرد عبداللہ محسود کو گرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ دہشت گرد بھیس بدل کر اسلام آباد میں رہ رہا تھا جسے گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سے ابتدائی پوچھ گچھ میں اہم انکشافات اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔
تازہ ترین