• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں فائنل کیلئے پھٹیچر کھلاڑی بلائے گئے، عمران خان

Hot Rod Called The Players To The Final In Lahore Pakistan
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو غیرملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا ایک آنکھ نہ بھایا،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے جو غیرملکی کھلاڑی بلائے گئے ان کا نام نہیں جانتا،پی ایس ایل کیلئے پھٹیچر غیرملکی کھلاڑی بلائے گئے۔

عمران خان نےگزشتہ روز بنی گالہ میں سپریم کورٹ رپورٹرزایسو سی ایشن سےگفتگو میں کہا کہ لاہور میں فائنل کے لیے پھٹیچر کھلاڑی بلائے گئے، ایسے کھلاڑیوں کو پیسے دیں تو ڈومیسٹک کھیلنے آجائیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے ایسے ہی کسی کو پکڑ کر افریقا سے لے آئے کہ غیرملکی کھلاڑی آگیا، یہ نہیں پتا کہ وہ کون تھے۔جو غیرملکی کھلاڑی لائے گئے انہیں تو ویسے ہی آجانا تھا، آپ ان کو پیسے دیں تو وہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے آجاتے،اصل میں جو بڑے بڑے نام ہیں انہیں نہیں آنا تھا ۔
تازہ ترین