چمن میں باب دوستی اور خیبر ایجنسی میں طورخم کے مقام پر پاک افغان سرحد 18روز بعد کھولی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طورخم سرحد رات 10 بجے تک آمدورفت کے لیے کھلی رہی، اس دوران 12ہزار541 افراد افغانستان گئےجبکہ 500 پاکستانی بھی افغانستان سےپاکستان آئے۔