• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلاڑیوں کوپھٹیچرکہنے پر سیاستدانوں کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا

Polticians Reaction On Imran Khan Statement
پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو پھٹیچر کہنے پرسیاستدانوں کا غصہ ٹھنڈا نہ ہوا۔پیپلز پارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے عمران خان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب مہمانوں کے لیے اس قسم کے جملے اچھے نہیں ہوتے۔ وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی بھی برہم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت پھٹیچر ہے ۔

حیدرآباد میں سندھ یونیورسٹی جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان اب بھی خودکونوجوان سمجھتے ہیں اورتذکروں میں رہنا چاہتے ہیں۔مہمانوں کے لیے ان کے یہ جملے اچھے نہیں تھے۔

وزیر مملکت بجلی و پانی عابد شیرعلی نے بھی عمران خان کے جملوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اپنی حکومت پھٹیچرہے،جوہم نے ان کوخیرات میں دی ہے۔
تازہ ترین