• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلیکشن کمیٹی کی قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کی مخالفت

The Players Play Against The Selection Committee Of The National Leagues
قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کی مخالفت کر دی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کا موقف ہے کہ نان اسٹاپ انٹرنیشنل کرکٹ کی وجہ سے اب لیگز کھیلنے کا کوئی جواز نہیں ہے ۔

سلیکشن کمیٹی اس حق میں نہیں ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا مستقل حصہ رہنے والے کھلاڑی بیرون ملک لیگز کھیلیں۔

سلیکشن کمیٹی کا موقف سامنے آیا ہے کہ قومی کرکٹرز گزشتہ برس جون سے نان اسٹاپ کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ ایسے میں جب تھوڑا وقفہ ملے تو بجائے اس کے وہ لیگز کھیلیں انہیں آرام کرنا چاہئے ۔ مسلسل کرکٹ کھیلنے سے پیسہ تو مل سکتا ہے لیکن ساتھ ہی کھلاڑی تھکاوٹ کا بھی شکار ہوسکتے ہیں ۔

سلیکشن کمیٹی کی خواہش ہے کہ پی سی بی لیگز میں کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے یکساں قانون سازی کرے ۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے کپتان مصباح الحق کو ہانگ کانگ میں ٹی ٹوئنٹی کی بجائے تین روزہ گریڈ ٹو کھیلنا چاہئےتھی جس سے ان کی فارم اور فٹنس زیادہ بہتر ہو تی ۔
تازہ ترین