• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Champions League Barcelona Beats Psg
چیمپئنز لیگ میں نیمار، میسی اور سواریز نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، بارسلونا نے پی ایس جی کو 5کے مقابلے میں 6 گول کے مجموعی اسکور سے ہرا دیا، ہسپانوی ٹیم چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔

چیمپئنز لیگ میں بارسلونا کا شاندار کم بیک ہوا ہے جس نے پیرس سینٹ جرمین کو 6، 1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

نیمار نے 2، میسی، سواریز اور روبیرٹو نے ایک ایک گول کیے، بارکا نے پہلے لیگ میں چار صفر سے شکست کھائی تھی۔

چمپیئنز لیگ راؤنڈ آف سکسٹین کے فرسٹ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین نے بارسلونا کو چار صفر سے شکست دی تھی، سیکنڈ لیگ میں بارسلونا کی ٹیم نے پیرس سینٹ جرمین پر تابڑ توڑ حملے کئے۔

وقفے پر سواریز اور کرزوا کے گولز کی بدولت دو صفر کی برتری حاصل کرلی،میچ کے 50 ویں منٹ میں میسی نے ایک اور گول کرکے مقابلہ تین صفر کردیا۔

بارسلونا کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے میچ کم از کم 5گول کے فرق سے جیتنا تھا،61 ویں منٹ میں پیرس سینٹ جرمین نے گول کرکے خسارہ کم کر دیا۔

میچ کے 88 ویں منٹ تک بارسلونا ایگریگیٹ کی بنیاد پر 3کے مقابلے میں 5گول کے خسارے میں تھا اور ایونٹ سے تقریباً آؤٹ ہوچکا تھا۔

لیکن 88 ویں منٹ میں نیمار اور پھر انجری ٹائم میں پین اور سرجیو روبرٹو نے گول کرکے بارسلونا کو برتری دلادی۔

بارسلونا نے میچ چھ ایک سے جیت کر چمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔
تازہ ترین