• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے وردھنے نےپاکستان میں کھیلنے کیلئے قائل کیا: ڈیوڈ ملن

Jayawardene Convinced Me To Play In Pakistan Dawid Malan
پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملن کا کہنا ہے کہ سنگاکارا اور جے وردھنے سے بات چیت کے بعد وہ پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لیے راضی ہوئے۔

ایک انٹرویو میں ڈیوڈ ملن کہتے ہیں کہ پاکستان آنے سے پہلے ان کے ذہن میں کئی سوالات تھے، انہیں یہ تو یقین تھا کہ کھلاڑی محفوظ ہوں گے لیکن یہ اندیشہ بھی تھا کہ کہیں شائقین کو نشانہ نہ بنالیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی میں سب سے پہلے ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ وہ پاکستان جائیں گے، ان کے بعد باقی کھلاڑی بھی راضی ہو گئے۔

انتیس سالہ انگلش کرکٹر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان جانے سے متعلق سری لنکا کے سابق کپتانوں سنگاکارا اور مہیلا جے وردھنے سے بھی بات کی تھی، دونوں کرکٹرز نے پاکستان جانے کے حق میں مشورہ دیا تھا جس کے بعد وہ ذہنی طور پر تیار ہوگئے، حالانکہ ان کی والدہ پاکستان جانے کی مخالف تھیں۔

ڈیوڈ ملن نے یہ بھی کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے پہلے قدم کا حصہ بنے۔
تازہ ترین