• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق کی فوج رواں برس موصل پر حملے کی پوزیشن میں نہیں، کردستان

بغداد (جنگ نیوز)عراق کے خود مختار علاقے کردستان کے نائب وزیر اعظم قباد طالبانی کا کہنا ہے کہ عراقی فوج رواں برس موصل شہر پر قبضے کی مہم شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ انہوں نےیہ بھی کہا کہ امریکی اتحاد بھی موصل شہر پر قبضے کی عسکری مہم کے لیے ابھی پراعتماد نہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موصل پر قبضے کے لیے عراقی فوج کوزبردست تیاری کی ضرورت ہےجسکے لیے وہ تیار دکھائی نہیں دیتی۔
تازہ ترین