• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کا عالمی دن، امریکا کا مجسمہ آزادی اندھیرے میں

Statue Of Liberty Usa Womens Day Was Plunged Into Darkness
ویمنز ڈے کے موقع پر جہاں دنیا بھر میں خواتین کے حقو ق پر سیمینارز جاری تھے وہیں امریکا میں آزادی کا علمبردار اور سات عجائب میں سے ایک نامور مجسمہ آزادی اندھیرے میں ڈوبا دکھائی دیا۔

مشعل تھامے پوری شان و شوکت سے کھڑی، آزادی کی علامت تسلیم کی جانیوالی اس سبز رنگ کی لیڈی کو اندھیرے میں ڈوبا دیکھ کو لوگوں نے نہ صرف اپنی حیرت کا اظہار کیا بلکہ اسے ویمنز ڈے کے موقع پر تاریک دیکھ کر سوشل میڈیا پر بھی طرح طرح کا ردعمل سامنے آنے لگا۔

کسی نے اسے پاور فیلیئر قرار دیا تو کسی نے اسے خواتین کے پاور فیلیئر پر احتجاج کہا،کسی نے لیڈی لبرٹی کو خواتین کے عالمی دن پر افسردہ قرار دیا تو کسی نے اسے سوشل کمنٹری کہاتاہم درحقیقت اسے بیک اَپ جینیریٹرز کی تبدیلی اور لائیٹنگ سسٹم کنٹرولر کے ٹھیک سے کام نہ کرنے کی وجہ سے بند کیا گیا تھا جس کی روشنیاں لگ بھگ دو گھنٹے کے بعد بحال کر دی گئی تھیں۔
تازہ ترین