• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استنبول سے3 پاکستانی اغوا 60 ہزار ڈالر تاوان طلب

In Search Of Bright Future Three Youngster Of Rawalpindi Kidnapped During Turkish Journey
روشن مستقبل کی تلاش میں ترکی جانے والے پنڈی کے 3 نوجوانوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

تینوں پاکستانی نوجوانوں کو ترکی میں مبینہ طور پر افغانوں نے اغوا کیا ہے جبکہ اغوا کاروں نے سوشل میڈیا کے ذریعے 60 ہزار ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

مغوی نوجوانوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے تاوان کی رقم پشاور پہنچانے کا کہا ہے جبکہ اغوا کاروں نے تاوان کے لیے 48 گھنٹے کی ڈیڈلائن دی ہے اور تاوان نہ دینے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

مغوی نوجوانوں کے والدین نے وفاقی وزیر داخلہ اور سیکریٹری خارجہ سے مدد کی اپیل ہے، اغوا ہونے والے ذیشان، مدثر اور فرید کا تعلق روات سے ہے۔
تازہ ترین