• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ:بن مانسوں کی ریسلنگ ،انتظامیہ مشکل میں آگئی

Thailand The Wrestling The Administration Was In Trouble
بنکاک کے چڑیا گھر میں بن مانسوں کے درمیان ریسلنگ سیاحوں کیلئے تفریح کا ذریعہ بنی،لیکن چڑیا گھر کی انتظامیہ کو مشکل میں ڈال گئی ۔

بنکاک کے چڑیا گھر میں ایک شو کیلئے بن مانسوں کو ریسلرو ں کا روپ دے کر اکھاڑے میں اتارا گیا ، جہاں انہوں نے ماہر ریسلروں کی طرح ایک دوسرے سے مقابلہ کیا اور اپنی دلچسپ حرکتوں سے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کرتے رہے۔

ریسلنگ مقابلے کے بعد چڑیا گھر کی انتظامیہ مشکل میں آ گئی کیونکہ جانوروں کی حقوق کی تنظیم نے اس شو کو جانوروں کا استحصال قرار دے کر چڑیا گھر کو بندکرنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔
تازہ ترین