• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ نے تلخ تجربات بھلانے میں مدد دی،دھرمیندر

ممبئی (جنگ نیوز)بالی وڈ اداکار دھرمیندر بہترین اداکار ہونے کے باوجود کیرئیر میں کبھی ایوارڈ نہ لے سکے۔ذرائع کے مطابق بالی وڈ اداکار دھرمیندر جن کے کریڈٹ پر کئی سپر ہٹ فلمیں جن میں شعلے،چپکے چپکے،سیتا اور گیتا،میرے ہمدم میرے دوست،بندھنی اور دیگر شامل ہیں،ان کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح موجود ہیں جو ان کی اداکاری کو بے حد پسند کرتے ہیں،اس کے باوجود انہیں کبھی کیرئیر کے دوران ان کی بہترین اداکاری کی اعتراف میں ایوارڈ حاصل نہیں ہوا،اداکار نے کہا کہ جب بھی ان کا نام فلم فئیر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہوتا تھا وہ نیا سوٹ سلوا کر تقریب میں شریک ہوتے تھے کہ ایوارڈ انہیں ہی ملے گا مگر وہ ہمشہ خالی ہاتھ لوٹتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ 1997میں ملنے والے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ نے ان تلخ تجربات کو بھلانے میں مدد دی اور ان کے خود پر اعتماد کو بحال کیا۔
تازہ ترین