• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام، 2بم ناکارہ بنا دیے گئے

2 Bombs Defused As Terror Plot Foiled In Quetta
کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ، سڑک کنارے رکھے گئے دو بم ناکارہ بنا دیے ۔

پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر ایس ایس پی ٹریفک کے دفتر کے قریب نامعلوم افراد نے تھیلوں میں دو بم سڑک کنارے نصب کررکھے تھے ،مشکوک تھیلوں کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکوارڈ کو طلب کیا گیا جس نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بموں کو ناکارہ بنادیا ۔

بم ڈسپوزل اسکوارڈ کے مطابق دونوں بموں میں چار سے چھ کلو بارودی مواد رکھا گیا تھا ، پولیس اور ایف سی نے سرچ آپریشن کے بعد علاقے کو کلئیر قرار دے دیا ۔
تازہ ترین