• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گیسٹ ہاؤس سے لڑکی بازیاب، 2 مبینہ اغوا کار گرفتار

Karachi Police Rescued The Girl 2 Suspected Kidnappers Arrested
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے گیسٹ ہاؤس میں چھاپہ مار کر مغوی لڑکی بازیاب کرالی جبکہ دو اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا۔ کورنگی اور آرام باغ سے دو ملزمان کو پولیس نے دھرلیا۔

درخشاں پولیس نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے گیسٹ ہائوس سے لڑکی کو بازیاب کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو اس کے ماموں نے لاہور سے بیچا تھا جسے گیسٹ ہاؤس کے مالکان نے خریدا۔

کارروائی کے دوران 2 اغواکاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ لڑکی پولیس کی تحویل میں ہے۔ جسے اس کے گھر بھیجا جائے گا۔

کورنگی بنگالی کیمپ سے پولیس نے منشیات فروش ملزم گرفتار کرلیا جس کے قبضے سےایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ادھرآرام باغ کے علاقے سے ملزم دھرلیا گیا جو کہ مختلف چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
تازہ ترین