• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ ویسٹ انڈیز: پاکستان ٹی ٹوئنٹی ،ون ڈے ٹیموں کا اعلان

Pakistan Cricket Board Announces Squad For West Indies
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے 15اور ون ڈے کے لیے 16رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اظہر علی اور یاسر شاہ کو دونوں ٹیموں سے باہر کر دیا گیا ہے۔

انضمام الحق نے ون ڈے ٹیم کے 16 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا،ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان اور محمد اصغر شامل ہیں، سابق کپتان اظہر علی اور یاسر شاہ کو اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کامران اکمل اور سہیل تنویر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ رمان رئیس کو 15رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا، محمد عامر مختصر اوورز کی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں، دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، فاسٹ بولر، حسن علی، وہاب ریاض اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔

انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرفارمنس جیسی بھی ہو فٹنس کے بغیر کوئی کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں ہوگا، ٹیم میں نئے لڑکوں کو موقع دیا گیا ہے۔ 32 کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا تھا، فٹنس 31 نے پاس کرلی،عمراکمل فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکے۔
تازہ ترین